ممبر کيوں بنيں؟
1 + 1 = 11
کہتے ہيں کہ ايک اور ايک گيارہ ہوتے ہيں
رياضی ميں تو يہ مساوات يقينا درست نہيں ہے ۔ البتہ عملی زندگی ميں رياضی ہر جگہ پہ استعمال نہيں ہوتی ۔ اس کہاوت کے پيچھے منطق کچھ يوں ہے کہ اگر دو لوگ مل جائيں تو ان کے کام کے نتائج اس سے کہيں زيادہ ہوں گے جو وہ دونوں عليحدہ عليحدہ کريں گے ۔ مثلا فلم بنانے کو ہی لے ليں ۔اگر ايک شخص کيمرا چلا رہا ہے اور وہ خود ہی فلم ميں ہيرو کے طور بھی کام کرنا چاہتا ہے ۔ اور اسکے بعد وہ چاہتا ہے کہ ہيروئن کا رول بھی وہی کرے ۔ تو يہ ممکن نہيں ہے ۔اسی ليۓ ہم سب کو ايک دوسرے سے تعاون درکار ہوتا ہے ۔ تا کے ايک بہتر پروڈکٹ معرض وجود ميں لايا جاۓ ۔
ہم سب کو قدرت نے مختلف صلاحيتوں سے نوازا ہے ۔ہم سب کو مل کر ايک ٹيم کے طور پر کام کرنے کے ليے ضروری ہے کہ ہم ايک پليٹ فارم پر ہوں ۔اس ليے آپ سے گزارش ہے کہ آپ راجہ پکچرز کو ضرور جوائن کريں ۔ جيسے ہی ٹيم بنے گی فورا کام شروع ہو جاۓ گا ۔